Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

کورونا وائرس لاک ڈاﺅن، زمین کی آواز تبدیل ہوگئی

اپ ڈیٹ 06 اپريل 2020 06:56am
سائنس

نیویارک: ماہرین ارضیات نے زمین اور کورونا وائرس کے حوالے سے حیران کن انکشاف کر ڈالا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حمل محدود ہوئی ہے جس سے ہماری زمین کی آواز بھی تیزی سے تبدیل ہونی شروع ہو گئی ہے اور اس کے ارتعاش کی شدت کم ہوتی جا رہی ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ جب سے مختلف ممالک میں لاک ڈاﺅن ہونا شروع ہوا ہے، تب سے زمین کی گردش اور آواز کو ناپنے والے اور زلزلے کے متعلق بتانے والے "سائزمومیٹرز" پر زمین کی آواز کی شدت میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔

یہ سائزمومیٹرز پیرس، لندن، برسلز، آکلینڈ اور امریکی شہر لاس اینجلس سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں لگے ہوئے ہیں اور ہر جگہ سے یہ میٹرز بتا رہے ہیں کہ انسانی سرگرمیاں کم ہونے کی وجہ سے زمین کی آواز، جو زمین کے ارتعاش سے پیدا ہوتی ہے، کم ہو رہی ہے۔

ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ انسانوں کی سرگرمیوں کا شور اس قدر کم ہو گیا ہے کہ اب سائزمومیٹرز دور افتادہ علاقوں میں آنے والے ہلکے سے زلزلوں کی آواز بھی سنارہے ہیں جو اس سے قبل انسانی سرگرمیوں کے شور کی وجہ سے سنائی نہیں دیتی تھی۔